ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران11 ہزار 718 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،این آئی ایچ

101
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 718 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ہفتہ کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 718 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 75 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.64 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔