ملک بھر میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے باعث کوئی موت واقع نہیں ہوئی

64
Ministry of Health
Ministry of Health

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے باعث کوئی موت واقع نہیں ہوئی، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 361 ہوگئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 23 ہزار 265 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 154 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 0.66 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا کے 320 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 620 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 75 ہزار 781 ، پنجاب میں 5 لاکھ 05 ہزار 148، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 131 اور بلوچستان میں 35 ہزار474 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 093 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 714 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 277کیسز سامنے آچکے ہیں۔