ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 466 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،وزارت قومی صحت

47
Ministry of Health

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 466 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 240 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کے نتائج مثبت آنے کی شرح 0.73 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ریکارڈ کی گئی ہے