ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران13 ہزار 533 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،این آئی ایچ

118
قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے نپاہ وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 533 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

سوموار کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 533 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 105 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.78 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔