ملک بھر کی طرح پختونخواہ کے نوجوان بھی ‎کامیاب جوان پروگرام کے تحت اپنا کاروبار شروع کر رہے ہیں ، ‏وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کا ٹویٹ

89

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):‏وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح پختونخوا کے نوجوان بھی ‎کامیاب جوان پروگرام کے تحت اپنا کاروبار شروع کر رہے ہیں ۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ا ب تک پختونخوا کے نوجوانوں کو 2.6 ارب روپے کے قرضے اور وظائف دیے جاچکے ہیں جس سے کاروبار اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ آپ بھی اس کا حصہ بنیں اور پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کریں ۔