ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ حب اور ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ منایا جا رہا ہے

109
Milad al-Nabi

حب۔ 17 ستمبر (اے پی پی):ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ حب اور ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ نہایت عقیدت واحترام جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ حب اور ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ نہایت عقیدت واحترام جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے مرکزی جلوس حب عدالت روڈ فیضان مدینہ مسجد سے برآمد ہوا جو حب مین آر سی ڈی روڈ سے ہوتا ہوا جامع فیضان مدینہ مسجد میں اختتام پذیر ہوا جہاں پر مختلف عالم دین اور علماء کرام نے سیرت النبی ﷺ پر سیر حاصل خطابات کئے جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ شریک ہوئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب اور لسبیلہ دونوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز ایس ایس پی حب محمد معروف عثمان اور ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہوئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ کی زیر نگرانی میں سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کا عملہ بھی ساتھ الرٹ رہا روٹ پر صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے میڈیا نمائندگان علماء کرام سمیت ضلع حب اور لسبیلہ شہر کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد بھی جلوس میں شریک ہوئی۔