سرگودھا۔10فروری (اے پی پی):ممبر ضلعی امن کمیٹی سرگودھاملک امیر افضل اعوان نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصراپنی تمام سازشوں کے باوجود کامیابی حاصل نہ کرسکیں گے، قیام پاکستان سے اب تک ملک دشمن عناصر پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں مگر وہ اپنے مذموم مقاصد کبھی حاصل نہیں کرسکیں گے۔
انہوں نے اپنےایک بیان میں کہا کہ جب سے سی پیک منصوبہ شروع ہوا ہے ملک دشمن قوتیں پاکستان کیخلاف متحرک نظر آرہی آرہی ہیں مگر پاکستان اللہ کے فضل سے قائم رہنے کیلئے بنا ہے اور انشاء اللہ قیامت تک قائم رہے گا ۔
ملک امیر افضل اعوان نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اپنے خون سے اس گلشن کی آبیاری کی ہے اور یہ گلشن انشاء اللہ تاقیامت آباد رہے گا، ملک دشمن عناصراپنے مذموم مقاصد کیساتھ ہی دفن ہوجائینگے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=294883