ملک سے نیٹ ویئر کی برآمدات میں جنوری کے دوران 8 فیصد کی نمو ریکارڈ

91
Pakistan Bureau of Statistics
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):ملک سے نیٹ ویئر کی برآمدات میں جنوری 2024کے دوران سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں نیٹ ویئرزکی برآمدات سے ملک کو 365 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 8 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں نیٹ ویئر کی برآمدات کاحجم 337 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔

دسمبر میں نیٹ ویئر کی برآمدات کاحجم 367 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو جنوری میں کم ہو کر 365 ملین ڈالر ہو گیا۔ جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں نیٹ ویئر کی مجموعی برآمدات سے ملک کو 2.56 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نیٹ ویئر کی برآمدات سے ملک کو 2.80 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکسٹائل گروپ کے مجموعی برآمدات کا حجم 9.73 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کاحجم 10.038 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔