اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصدکااضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 سے لے کر جنوری 2024 کے اختتام پر ایل این جی کی درآمدات پر 2.298 ارب ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی مدت کے مقابلہ میں 5 فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ …
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 5 فیصدکااضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصدکااضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 سے لے کر جنوری 2024 کے اختتام پر ایل این جی کی درآمدات پر 2.298 ارب ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی مدت کے مقابلہ میں 5 فیصدزیادہ ہے ۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل این جی کی درآمدات کاحجم 2.192 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ جنوری میں 445 ملین ڈالر مالیت کا ایل این جی درآمد کیاگیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 83 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ سال جنوری میں ایل این جی کی درآمدات پر 243 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی نمو ہوئی۔ دسمبر میں ایل این جی کی درآمدات پر 387 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہوا جو جنوری میں بڑھ کر 445 ملین ڈالر ہو گیا۔
واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات پر 9.33 ارب ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 12 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کاحجم 10.61 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔








