پی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں 2 کروڑ 36 لاکھ روپے کی جدید لیپروسکوپ مشین نصب

گلگت پی ایچ کیو ہسپتال میں 23.6 ملین روپے کی جدید لیپروسکوپ مشین نصب

گلگت۔ 25 جون (اے پی پی):حکومت گلگت بلتستان نے صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے پی ایچ کیو ہسپتال میں 23.6 ملین روپے مالیت کی جدید لیپروسکوپ مشین نصب کر دی ہے۔

اس سے قبل شہید سیف الرحمن ہسپتال کو 22 ملین روپے کی جدید انڈوسکوپی مشین بھی فراہم کی جا چکی ہے۔ اس ضمن میں سیکرٹری صحت آصف اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کو جدید طبی آلات سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ عوام کو معیاری اور بروقت علاج کی سہولیات میسر آ سکیں۔ ڈائریکٹر پلاننگ ہیلتھ ڈاکٹر مبشر حسن کے مطابق جدید مشینری کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے جس سے صحت کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔