جوہرآباد۔25 جون (اے پی پی):ممبرصوبائی اسمبلی و چیئرمین صاف پانی اتھارٹی پنجاب زاہد اکرم کی خوشاب آمد رُکن صوبائی اسمبلی ملک آصف بھا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر ڈی جی صاف پانی اتھارٹی ودیگر افسران موجود تھے اس دوران ضلع خوشاب میں صاف پانی کی جاری سکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈی جی صاف پانی اتھارٹی نے ممبر صوبائی اسمبلی وچیئرمین …
ممبرصوبائی اسمبلی زاہد اکرم کی خوشاب آمد، ایم پی اے آصف بھا سے ملاقات

مزید خبریں
جوہرآباد۔25 جون (اے پی پی):ممبرصوبائی اسمبلی و چیئرمین صاف پانی اتھارٹی پنجاب زاہد اکرم کی خوشاب آمد رُکن صوبائی اسمبلی ملک آصف بھا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر ڈی جی صاف پانی اتھارٹی ودیگر افسران موجود تھے اس دوران ضلع خوشاب میں صاف پانی کی جاری سکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈی جی صاف پانی اتھارٹی نے ممبر صوبائی اسمبلی وچیئرمین صاف پانی زاہد اکرم اور ڈپٹی کمشنر خوشاب کو صاف پانی سکیموں بارے بریف کیا ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین صاف پانی زاہد اکرم نے کہا کہ صاف پانی کے منصوبوں کو جلد شروع کیا جائے، صاف پانی سکیموں کے کاموں اور پراسس میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گاایم پی اے خوشاب ملک آصف بھا نے کہا کہ خوشاب شہر کی عوام کو صاف اور صحت بخش پانی کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ایک اور وعدہ انشاءاللہ جلد تکمیل کو پہنچے گا ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حُسین لابر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاحی منصوبوں میں اپنا بھر پور تعاون یقینی بنائے گی








