ستھرا پنجاب مہم کے تحت لاہور میں محرم جلوسوں اور مجالس کے راستوں پر صفائی ٹیمیں تعینات
نویں محرم الحرام کی تمام مجالس اورجلوس کے راستوں پر ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے بہترین صفائی انتظامات کئے گئے، ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔25جون (اے پی پی):وزیرِ اعلی مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت نویں محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس اور جلوس کے راستوں پر ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور آپریشن ٹیمیں تعینات رہیں۔
ترجمان کے مطابق نثار حویلی سے برآمد ہونے والے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے راستوں پر بہترین صفائی انتظامات کیے گئے۔خصوصی صفائی اقدامات کے تحت حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری(رح) کے 983 ویں سالانہ غسل تقریب کے موقع پرستھرا پنجاب ایجنسی لاہور نے داتا دربار اسر اس سے ملحقہ علاقوں میں بہترین صفائی انتظامات یقینی بنائے۔داتا دربار کے اطراف 150 سے زائد ورکرز، 2 واشرز، 3 کمپیکٹرز، 1 مکینیکل سویپر اور2 لوڈری ڈمپرز کی مدد سے خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا جبکہ6 سپروائزز، 2 زونل افسران اور ٹان منیجر خود فیلڈ میں صفائی آپریشن کی نگرانی پر مامور رہے جبکہ داتا دربار سے ملحقہ گلیوں، دربار جانے والے راستوں پر مکینیکل سویپنگ، فینائل اور عرق گلاب ملے پانی کا چھڑکا وکیا گیا۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر دربار کے اطراف 10 اضافی ویسٹ کنٹینرز نصب کیے گئے۔دربار سے ملحقہ روڈز، بازاروں کی صفائی ستھرائی اور واشنگ کی گئی۔داتا دربار سے ملحقہ گلیوں،دربار جانے والے راستوں پر مکینیکل سویپنگ اورچونے کا چھڑکا وکیا گیا۔غسل تقریب حضرت داتا گنج بخش کے دوران بھی ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے دربار کے اطراف صفائی ستھرائی پرعملہ اور مشینری تعینات رہیں۔ مزید برآں محرم الحرام صفائی پلان پر پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے لکڑمنڈی، مین بازار موچی گیٹ میں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے ورکرز مینوئل سویپنگ اور ویسٹ کلئیرنس میں مصروف رہے جبکہ مغل حویلی،طویلہ نواب صاحب اور محلہ شیعاں میں صفائی ستھرائی یقینی بنائی گئی۔شہریوں کی سہولت کے لیے جلوس کے تمام روٹس پر موجود کنٹینرز کلیئرنس کو بروقت یقینی بنایا گیا۔ڈی جی ستھراپنجاب اتھارٹی نے کہا کہ زائرین اورعقیدت مندوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔زائرین کا ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی ٹیموں کا ساتھ دینے اور کوڑا نصب کردہ کوڑے دان میں ڈالنے پر شکر گزار ہیں۔







