محرم الحرام کے موقع پرمٹی سے بنے برتنوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی

سیالکوٹ میں یومِ عاشور پر مٹی کے روایتی برتنوں کی فروخت عروج پر

سیالکوٹ۔ 25 جون (اے پی پی):سیالکوٹ میں یوم عاشور کے سلسلہ میں جگہ جگہ کچی مٹی سے بنی ہوئی کجیوں،ٹھوٹھیوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے کیونکہ اکثر فرزندان اسلام اورمومنین حضرات اپنے مذہبی عقائد و عقیدت کے طورپر یوم عاشور تک مٹی کے ان برتنوں میں کھیر، کسٹرڈ، حلوہ اور دیگراشیا کی نیاز تقسیم کرتے ہیں۔

سیالکوٹ میں امام علی الحق (امام صاحب) کے قرب و جوار میں لگائے گئے مذکورہ کچے برتنوں کے ٹھیلوں کے مالکان نے بتایاکہ وہ سارا سال مٹی کے مذکورہ کچے برتن تیار کرتے ہیں جنہیں محرم الحرام کے موقع پر فروخت کیاجاتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ عقیدت مندان و مومنین بڑی تعداد میں یہ چھوٹے برتن خریدتے ہیں جن میں اپنی منتوں و نیاز کے ضمن میں میٹھے پکوان بشمول کھیر، کسٹرڈ،حلوہ، چاول وغیرہ ڈال کر بچوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں