جمال خان رئیسانی کا کمشنر کوئٹہ کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 25 جون (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے تعزیتی بیان میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم حاجی غلام سرور خان کاکڑ ایک باوقار اور نیک سیرت شخصیت تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔








