آئیسکو نے جمعہ کیلئے بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

آئیسکو کا مختلف علاقوں میں جمعہ کو بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے جمعہ کے لیے مختلف علاقوں میں ضروری مرمت اور معمول کی ترقیاتی کاموں کے باعث بجلی کی بندش کا پروگرام جاری کر دیاہے۔

آئیسکو کے ترجمان کے مطابق جہلم سرکل کے تحت کے ٹی ایم-2 فیڈر سے منسلک علاقوں میں بجلی کی سپلائی صبح 6:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک معطل رہے گی۔جی ایس او سرکل میں 132 کے وی نیو واہ-پی او ایف ٹرانسمیشن لائن اور متعلقہ ارتھ سوئچ پر صبح 8:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک 132 کے وی چکوال-بھگوال-تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری اور 132 کے وی نیو واہ-باہتر ٹرانسمیشن لائنز کے ساتھ ساتھ متعلقہ ارتھ سوئچز پر صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک بجلی معطل رہے گی اور آس پاس کے علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔ترجمان نے کہا کہ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام وقت سے پہلے مکمل ہو جاتا ہے تو بجلی کی سپلائی شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔