وزیراعظم شہباز شریف کی ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی کو پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی اور ان کی جماعت پراسپیرٹی پارٹی کو پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان پُرجوش اور مسلسل مضبوط تعلقات قائم ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ وزیراعظم ابی احمد اور ایتھوپیا کے عوام کے لیے مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں

مزید خبریں