اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):ملک سے چاول کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر85 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائیت شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں چاول کی برآمدات سے ملک کو3.683 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 85 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2023 میں چاول کی برآمدات سے ملک کو2.107 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جون 2024 میں چاول کی برآمدات کاحجم 286.50 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی میں 333.32 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جون میں 160.69 ملین ڈالرتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 855.083 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 37 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2023 میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 625.58 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2024 میں نان باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو2.828 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 91 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2023 میں نان باسمتی چاول کا برآمدات کاحجم 1.481 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔