ملک سے کیمکلز اورفارما مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران معمولی کمی

133
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):ملک سے کیمکلز اورفارما مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کیمکلز اورفارما مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.420 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 0.63 فیصدکم ہے۔

مالی سال 2023 میں کیمکلز اورفارما مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.429 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جون میں کیمکلز اورفارما مصنوعات کی برآمدات کاحجم 126.013 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی میں 136.61 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جون میں 124.078 ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات کاحجم 436.033 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2023 میں 371.72 ملین ڈالرتھا۔

فارما مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو213.029 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2023 میں 211.60 ملین ڈالرتھا۔اسی طرح مالی سال 2024 میں کیمکلز مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو771.43 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2023 میں 845.52 ملین ڈالرتھا۔\395