اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں ہے اور بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق سسٹم سے بجلی حاصل کر رہی ہیں۔ یہاں ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ منگل کی صبح بجلی کی طلب 22 ہزار 755 میگاواٹ اور بجلی کی پیداوار 24 ہزار میگاواٹ رہی اور سسٹم …
ملک میں بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں ہے تمام تقسیم کار کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق سسٹم سے بجلی حاصل کر رہی ہیں ، ترجمان پاور ڈویژن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں ہے اور بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق سسٹم سے بجلی حاصل کر رہی ہیں۔ یہاں ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ منگل کی صبح بجلی کی طلب 22 ہزار 755 میگاواٹ اور بجلی کی پیداوار 24 ہزار میگاواٹ رہی اور سسٹم میں طلب سے زیادہ بجلی دستیاب ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق سسٹم سے بجلی لے رہی ہیں۔








