اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال اضافہ ہوا ہے اور بجلی کی پیداواری استعداد 33 ہزار 452 میگاواٹ سے بڑھ کر 35 ہزار 972 میگاواٹ ہو گئی ہے۔ اقتصادی سروے 2019-20ءکے مطابق رواں مالی سال کے دوران ہائیڈرو اور نیوکلیئر ذرائع سے بجلی کے حصہ میں اضافہ اور تھرمل بجلی کی پیداواری صلاحیت میں …
ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال اضافہ ہوا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال اضافہ ہوا ہے اور بجلی کی پیداواری استعداد 33 ہزار 452 میگاواٹ سے بڑھ کر 35 ہزار 972 میگاواٹ ہو گئی ہے۔ اقتصادی سروے 2019-20ءکے مطابق رواں مالی سال کے دوران ہائیڈرو اور نیوکلیئر ذرائع سے بجلی کے حصہ میں اضافہ اور تھرمل بجلی کی پیداواری صلاحیت میں کمی ہوئی ہے۔ پن بجلی کا انرجی مکس میں حصہ رواں مالی سال کے دوران 30.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو کہ گذشتہ مالی سال کے دوران 25.8 فیصد تھا، اسی طرح تھرمل بجلی کا حصہ انرجی مکس میں کم ہو کر 58.4 فیصد رہا جو کہ گذشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں 63 فیصد تھا۔







