ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران 12 فیصد اضافہ

82
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) جاری مالی سال کے دوران 12 فیصد بڑھ گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر 2021 میں پاکستان میں 797.7 ملین ڈالر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2020 کے دوران ملک میں کی جانے والی ایف ڈی آئی کا حجم 710.3 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 87.4 ملین ڈالر یعنی 12 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں ہالینڈ ملک میں ایف ڈی آئی کرنے والے ممالک میں سر فہرست رہا ہے اور رواں مالی سال کے دوران ہالینڈ کی ایف ڈی آئی  فیصد اضافہ سے 153 ملین ڈالر تک بڑھ گئی۔