ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں 5 ماہ کے دوران 28.41 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):ٹیکسٹائلز کی برآمدات جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 28.41 فیصد بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر 2021 کے دوران برآمدات کا حجم 7.758 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2020 میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات سے 6.041 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا …

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):ٹیکسٹائلز کی برآمدات جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 28.41 فیصد بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر 2021 کے دوران برآمدات کا حجم 7.758 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2020 میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات سے 6.041 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی قومی برآمدات میں 1.717 ارب ڈالر یعنی 28 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں نومبر 2021 کے دوران برآمدات کا حجم 35.33 فیصد ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال میں نومبر 2020 کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 1.282 ارب ڈالر رہا تھا تاہم جاری مالی سال میں نومبر 2021 کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات کی مالیت 35 فیصد سے زیادہ اضافہ کے نتیجہ میں 1.736 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اسی طرح اکتوبر 2021 کے مقابلہ میں نومبر 2021 کے دوران بھی شعبہ کی برآمدات میں 8.45 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

مزید خبریں