گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت ایک زندہ قوم کی پہچان ہے، بہادر افسر نے جرات، انسانیت اور فرض شناسی کی عظیم مثال قائم کی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت ایک زندہ قوم کی پہچان ہے، بہادر افسر نے جرات، انسانیت اور فرض شناسی کی عظیم مثال قائم کی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ایک بیٹی کی عزت و حرمت کے تحفظ کو یقینی بنایا۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نےکہا کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت ایک زندہ قوم کی پہچان ہے، جبکہ پاک فضائیہ کے اس بہادر افسر نے جرات، انسانیت اور فرض شناسی کی عظیم مثال قائم کی۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید نے بہادری کی ایسی داستان رقم کی ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور پوری قوم اپنے اس بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے۔
وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔







