ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں چار ماہ کے دوران 5.46 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

63
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم آئی) کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5.46 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، ٹیکسٹائل، فوڈ، بیوریجز اورتمباکو، کوئلہ وپٹرولیم مصنوعات، فارماسیوٹیکل، کیمکل، غیردھاتی معدنی مصنوعات، کھادیں، پیپراینڈبورڈ اور ربڑکی صنعت کی پیداوارمیں اضافہ جبکہ آٹوموبائل ،آئرن اینڈ سٹیل ، الیکٹرانکس، لیدر، انجنئیرنگ اورلکڑی کی مصنوعات کی پیداوارمیں کمی کا رحجان دیکھنے میں آیاہے۔ ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر2020 تک کی مدت میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 136.08 پوائٹس ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5.46 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداورکے اشاریہ 129.04 پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا۔یہ اشاریہ آئل کمپنیرایڈوائزری کمیٹی، وزارت صنعت وپیداوار اور صوبائی بیوربرائے شماریات کے اشاریوں کے اوسط کی بنیادپرترتیب دیاگیاہے۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2020 میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 6.66 فیصد اورستمبر2020 کے مقابلہ میں 3.95 فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جن صنعتوں میں بڑھوتری ہوئی ہے ان میں ٹیکسٹائل، فوڈ، بیوریجز اورتمباکو، کوئلہ وپٹرولیم مصنوعات، فارماسیوٹیکل، کیمکل، غیردھاتی معدنی مصنوعات، کھادیں، پیپراینڈبورڈ اور ربڑکی صنعت شامل ہیں۔ٹیکسٹال کے شعبہ میں ماہانہ بنیادوں پر0.66 اورسالانہ بنیادوں پر0.65 فیصد، فوڈ، بیوریجز اورتمباکو کی صنعت میں ماہانہ بنیادوں پر1.21 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر1.76 فیصد، کوئلہ و پٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پرمنفی 0.10 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر0.10 فیصد، ، فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.89 اورسالانہ بنیادوں پر1.03 فیصد، کیمکل مصنوعات کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.17 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر0.24 فیصد، غیردھاتی معدنی مصنوعات کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر3.65فیصد اورسالانہ بنیادوں پر2.91 فیصد، فرٹیلائزرکی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر1.17فیصد اورسالانہ بنیادوں پر0.41 فیصد، پیپراینڈبورڈ کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.39 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر0.43 فیصد اورربڑ مصنوعات کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر منفی 0.06 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر0.02 فیصد کااضافہ ہواہے۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں آٹوموبائل ،آئرن اینڈ سٹیل مصنوعات، الیکٹرانکس، لیدر، انجنئیرنگ مصنوعات اورلکڑی کی مصنوعات کی پیداوارمیں کمی ہوئی ہے۔آٹوموبائل کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.57 فیصد کااضافہ جبکہ سالانہ بنیادوں پرمنفی 0.09 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آئرن اینڈسٹیل کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.11 فیصد اضافہ جبکہ سالانہ بنیادوں پرمنفی 0.23 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔