اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.8فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار ( ایل ایس ایم آئی) کااشاریہ 109.9 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.8 فیصد کم ہے، گ
زشتہ سا ل اسی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 110.8 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا تھا۔ ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 112 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل ستمبر کے مقابلے میں 1.9فیصد کم ہے، گزشتہ سا ل ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 114.2 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا تھا۔
اگست کے مقابلے میں ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیاد پر 0.5 فیصد نمو ریکارڈکی گئی ، اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 11.4 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا تھا جو ستمبر میں بڑ ھ کر 112 پوائنٹس ہو گیا۔
مالی سا ل کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں 3.2 فیصد ، خوراک 2.22 فیصد، کوئلہ اور پٹرولیم مصنوعات 7.9فیصد، ویئرنگ ایپرل 17.6فیصد، کھادیں 4.8 فیصد اور مشروبات کی پیداوار میں 2.3فیصد نمو ریکارڈکی گئی ۔ اس کے برعکس کیمیکلز کی پیداوار میں 2.8فیصد ، غیر دھاتی معدنیاتی مصنوعات کی پیداوار میں 18.1 فیصد، آئرن اینڈ سٹیل 10.7فیصد اور برقی آلات کی پیداوار میں 31.3 فیصد کمی ہوئی ۔