اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):ملک میں بھاری مشینیری اورآلات کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔ پاکستان بیورووبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں بھاری مشینیری اورآلات کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.49 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
جولائی سے لیکرنومبر2021 تک کی مدت میں ملک میں 239 میٹرک ٹن بھاری مشینیری اورآلات کی پیداوار ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 186 میٹرک ٹن بھاری مشینری اورآلات کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔
نومبر2021 میں ملک میں 21 میٹرک ٹن بھاری مشینری اورآلات کی پیداوارریکارڈکی گئی جو نومبر2020 کے مقابلہ میں 10.53 فیصدزیادہ ہے، نومبر2020 میں ملک میں 19 میٹرک ٹن بھاری مشینری اورآلات کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں مجموعی طورپر3.26 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔