اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی بحران رہنے کی وجہ مربوط انرجی پلاننگ اور پالیسی کانہ ہونا ہے، عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جمعرات کوپلاننگ کمیشن پائیدار ترقی کے لئے مربوط انرجی پلاننگ کی دوسری اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، یو ایس ایڈ پاکستان، یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کے نمائندوں کی شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مستقل اور پائیدار ترقی کے لئے مربوط انرجی پلاننگ وقت کی ضرورت ہے، ملک میں توانائی بحران رہنے کی وجہ مربوط انرجی پلاننگ اور پالیسی کا نہ ہونا ہے۔ مخدوم خسروبختیار نے کہا کہ حکومت توانائی کی ضروریات مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے، عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مربوط انرجی پلاننگ کے لئے یو ایس ایڈ پاکستان اور یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔