اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق 23مارچ کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66662 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3139 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو 16 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے مقابلہ میں بالترتیب 4.8 اور 4 فیصد کم ہے۔ 16مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70011 بیرل اور گیس کی پیداوار 3269 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی ۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران پی او ایل کی اوسط یومیہ پیداوار 4755 بیرل ، پی پی ایل 11634 بیرل، او جی ڈی سی ایل 31289 بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1128 بیرل ریکارڈکی گئی ۔ 16 مار چ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں پی ا وایل کی خام تیل کی اوسط پیداوار 5025 بیرل، پی پی ایل 12438، او جی ڈی سی ایل 32209 اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1166 بیرل ریکارڈکی گئی تھی ۔
اعدادوشمار کے مطابق 23 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 51 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 575، او جی ڈی سی ایل 670 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 885 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔ 16 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 68 ایم ایم سی ایف ڈی ، پی پی ایل 654، او جی ڈی سی ایل 734 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 833 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔