تعمیراتی و کان کنی مشینری کی درآمدات میں 8 ماہ کے دوران 49 فیصد کی کمی

production of air conditioners
production of air conditioners

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):ملک میں تعمیراتی و کان کنی مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 49 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں تعمیراتی و کان کنی مشینری کی درآمدات پر 62 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 49 فیصد کم ہے ۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تعمیراتی و کان کنی مشینری کی درآمدات کا حجم 122 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ فروری میں تعمیراتی و کان کنی مشینری کی درآمدات پر 10 ملین ڈالر کازرمبادہ صرف ہوا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 37 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال فروری میں تعمیراتی و کان کنی مشینری کی درآمدات پر 15 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

جنوری کے مقابلہ میں فروری میں تعمیراتی و کان کنی مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادو ں پر ایک فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ جنوری میں تعمیراتی و کان کنی مشینری کی درآمدات پر 9 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا فروری میں بڑھ کر 10 ملین ڈالر ہو گیا۔