وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی قیادت میں ای لائبریری اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے اشتراک سے نوجوانوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی اور اس کے استعمال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت
فیصل آباد،نوجوانوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیشن کا انعقاد

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 01 جولائی (اے پی پی):وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی قیادت میں ای لائبریری اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے اشتراک سے نوجوانوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی اور اس کے استعمال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت (AI) پرمنعقدہ سیمینار میں وضاحت کی، بشمول مشین لرننگ، روبوٹکس اور آٹومیشن کے بارے میں لیکچر دیا گیا۔
شرکاء کو بتایا کہ اے آئی کس طرح تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، زراعت، کاروبار اور دیگر بہت سے شعبوں کو تبدیل کر رہا ہے۔ سیمینار میں AI کو ذمہ داری سے استعمال کرنے اور مستقبل کے لئے ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔شرکاء کو مصنوعی ذہانت کے ذریعہ پیش کردہ مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی گئی۔سٹی ٹریفک پولیس سے ڈاکٹر مبشر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال ڈاکٹر طارق مرزا ودیگر ماہرین نے لیکچرز دیئے۔








