ملک میں تیل ذخیرہ کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچے کی توسیع پر 7.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، اوگرا

62

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) ملک میں تیل کو ذخیرہ کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے لئے آئیندہ تین سال کے دوران 7.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مسلسل اضافہ کی روشنی میں پٹرولیم منصوعات کو ذخیرہ کرنے کی استعداد میں اضافہ کی ضرورت ہے جس کی روشنی میں توانائی کی وزارت اور اوگرا نے 15 نئی کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کیلئے سٹوریج کی سہولیات میں اضافہ کی منظوری دی ہے ان کمپنیوں میں زیادہ تر کمپنیاں مقامی ہیں۔ اوگرا حکام نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے آئیندہ تین سال کے دوران 7.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے پٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور صارفین کو پٹرولیم مصنوعات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔