اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار65301بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.3فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار64493بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، اسی طرح 8اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی …
ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار65301بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.3فیصدزیادہ ہے،
پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار64493بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، اسی طرح 8اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2955ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.9فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2900ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔
8اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار33370بیرل، پی پی ایل 10293بیرل،پی اویل 4507بیرل اورماڑی گیس لمیٹڈ 1398بیرل ریکارڈکی گئی، پیوستہ ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32761بیرل، پی پی ایل 10431بیرل،پی اوایل 4750بیرل اورماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار1107بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔
اسی طرح 8اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار627ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 554ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 60ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس لمیٹڈ کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار954ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔








