ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈ

11

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 16جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 56716بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار56176بیرل ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح 16جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2718ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.6فیصدزیادہ ہے۔پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2702ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق 16جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار28929بیرل،پی پی ایل 8479بیرل،پی اوایل 3946بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1331بیرل ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح 16جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار590ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 432ایم ایم سی ایف ڈی،پی اوایل 40اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار860ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔