ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ،گیس کی پیداوارمیں اضافہ

89

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ گیس کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار63405بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.2فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار64179بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 8ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2774 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.7فیصدزیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2727 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32162 بیرل، پی پی ایل 9560بیرل ، پی اوایل 4413بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1094بیرل ریکارڈکی گئی، اسی طرح گزشتہ ہفتہ کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار609 ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 440ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 49ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار871 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ہے۔