28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتجارتی خبریںملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی،گیس کی پیداوارمیں اضافہ

ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی،گیس کی پیداوارمیں اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ گیس کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 15مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار64160بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.6فیصدکم ہے،8مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار64538بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح 15مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3058ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.8فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3033ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار33617بیرل، پی پی ایل 9874بیرل، پی اوایل 4450بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1090بیرل ریکارڈکی گئی۔

- Advertisement -

اسی طرح 15مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار664ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 523ایم ایم سی ایف ڈی، ماڑی گیس 962ایم ایم سی ایف ڈی اورپی اوایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار57ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574628

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں