ملک میں خوردنی تیل اوربناسپتی گھی کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

68
Edible oil
edible oil

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):ملک میں خوردنی تیل اوربناسپتی گھی کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تادسمبر2023 ) کے دوران ملک میں 315322 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25.47 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 251305 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔

دسمبر2023 میں ملک میں 55493 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی جونومبرکے مقابلے میں 3.50 فیصد اوردسمبر2022 کے مقابلے میں 21 فیصدزیادہ ہے، نومبرمیں ملک میں 53618 میٹرک ٹن اوردسمبر2022 میں 45857 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں 751012 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی

جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 744561 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 0.87 فیصدزیادہ ہے، دسمبرمیں ملک میں 126533 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی جو نومبرمیں 128091 اوردسمبر2022 میں 134267 میٹرک ٹن تھی۔