ملک میں سٹوریج بیٹریز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کا رحجان

67
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):ملک میں سٹوریج بیٹریز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آرہاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں سٹوریج بیٹریزکی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر 2.18 فیصد اورنومبرمیں ماہانہ بنیادوں پر29.85 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2021 تک کی مدت میں ملک میں 48,806 یونٹس سٹوریج بیٹریزکی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.18 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں سٹوریج بیٹریز کی 47,767 یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

نومبر2021 میں ملک میں 12,550 یونٹس سٹوریج بیٹریز کی پیداوارریکارڈکی گئی جو نومبر2020کے مقابلہ میں 29.85 فیصدزیادہ ہے، نومبر2020 میں ملک میں 9,665 یونٹس سٹوریج بیٹریزکی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر3.26 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔