اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):ملک میں سیمینٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ملاجلارحجان رہا۔ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق دواکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1381روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.10فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1382روپے ریکارڈکی گئی تھی،اسی …
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ملاجلارحجان

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):ملک میں سیمینٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ملاجلارحجان رہا۔ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق دواکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1381روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.10فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1382روپے ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح دواکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1449روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ میں بھی 1449روپے تھی،
اعدادوشمارکے مطابق دواکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1357روپے،راولپنڈی1361روپے،گوجرانوالہ 1420روپے،سیالکوٹ 1380روپے،لاہور1428روپے،فیصل آباد1380روپے،سرگودھا1370روپے،ملتان 1416روپے،بہاولپور1450روپے،پشاور1350روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1280روپے ریکارڈکی گئی۔اسی طرح دواکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1367روپے،حیدرآباد1427روپے،سکھر1500روپے،لاڑکانہ 1407روپے،کوئٹہ 1510روپے اورخضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1483روپے ریکارڈکی گئی۔








