ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1.37 فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈ، ٹماٹر 12.04 فیصد، چکن 8.39 فیصد، لہسن 2.04 فیصد سستا ہوا

72
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):ملک میں استعمال کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1.37 فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے، ہفتہ رفتہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 12.04 فیصد، چکن 8.39 فیصد، لہسن 2.04 فیصد،چینی 0.49 فیصد، آلو0.41 فیصد، دال چنا0.31 فیصد اوردال ماش کی قیمت میں 0.14 فیصدکی کمی جبکہ سب سے کم آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے بجلی کی قیمت میں 9.81 فیصد اورایل پی جی کی قیمت میں 1.58 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) کے حوالہ سے جاری کردہ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 17 مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 12.04 فیصد، چکن 8.39 فیصد، لہسن 2.04 فیصد،چینی 0.49 فیصد، آلو0.41 فیصد، دال چنا0.31 فیصد اوردال ماش کی قیمت میں 0.14 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، اسی طرح سب سے کم آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے بجلی کی قیمت میں 9.81 فیصد اورایل پی جی کی قیمت میں 1.58 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے جس سے مجموعی ایس پی آئی میں 1.37 فیصدکی کمی دیکھنے میں أئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران گزشتہ سے پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں ایک کلوبناسپتی گھی کی قیمت میں 6.25 فیصد، ڈھائی کلوبناسپتی گھی کی قیمت میں 4.56 فیصد، کوکنگ آئل (5 لیٹر) 3.62 فیصد، لان 3.14 فیصد، شرٹنگ 2.57 فیصد، پیاز2.06 فیصد، جارجیٹ 2 فیصد، پکا ہواگوشت 1.98 فیصد، لانگ کلاتھ 1.82 فیصد، کیلا 1.76 فیصد، ماچس 1.60 فیصد، انڈے 1.39 فیصد، سرسوں کاتیل 1.27 فیصد اورمٹن کی قیمت میں 1.03 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور13 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 29 اشیا کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں سرخ مرچ پاوڈرکی قیمت میں 37.44 فیصد، دال مونگ 29.62 فیصد، انڈے 18.49 فیصد، چینی 10.92 فیصد، آلو8.76 فیصد اورسب سے کم آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے بجلی کی قیمت میں 0.16 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں کی بنیادپرکیا جاتاہے۔