خام تیل کی برآمدات میں جنوری 2022 کے دوران 4 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):خام تیل کی برآمدات میں جنوری 2022 کے دوران 4 فیصد اضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 4.68 ارب روپےتک پہنچ گئی جبکہ دسمبر 2021 میں کروڈ پٹرولیم کی برآمدات کا حجم 4.51 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح دسمبر 2021 کے مقابلہ میں جنوری 2022 کے دوران خام تیل کی قومی برآمدات میں …

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):خام تیل کی برآمدات میں جنوری 2022 کے دوران 4 فیصد اضافہ ہواہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 4.68 ارب روپےتک پہنچ گئی جبکہ دسمبر 2021 میں کروڈ پٹرولیم کی برآمدات کا حجم 4.51 ارب روپے رہا تھا۔

اس طرح دسمبر 2021 کے مقابلہ میں جنوری 2022 کے دوران خام تیل کی قومی برآمدات میں 17 کروڑ روپے یعنی 3.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔