ملک میں فارما مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران اضافہ

76
اسٹیٹ بینک

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):ملک میں فارما مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں فارما مصنوعات کی درآمدات پر 219.19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.35 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فارما مصنوعات کی درآمدات پر 191.68 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہواتھا۔

نومبر2021 میں 52.43 ملین ڈالر مالیت کی فارما مصنوعات درآمد کی گئی تھیں جو نومبر 2020 میں 32.03 ملین ڈالر تھیں۔مالی سال 2021 میں فارما مصنوعات کی درآمدات کا کل حجم 602.43 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔