ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں 6 ماہ کے دوران 61 فیصد کمی

83
سعودی عرب، الجزائراور کویت کا تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کٹوتی کو مزید 3 ماہ تک توسیع د ینے کا اعلان
سعودی عرب، الجزائراور کویت کا تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کٹوتی کو مزید 3 ماہ تک توسیع د ینے کا اعلان

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 61 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔ او سی اے سی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2023 تک کی مدت میں ملک میں 0.56 ملین ڈالر فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 61 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں1.45 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبر میں ملک میں 0.08 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت دیکھنے میں آئی جو نومبر کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 2023 میں فرنس آئل کی فروخت میں 36 فیصد کی کمی ہوئی ۔

دسمبر 2022 میں ملک میں 0.12 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر 2023 میں کم ہو کر 0.08 ملین ٹن ہو گئی ۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔