ملک میں موسم سرما کی سیاحت اور سکیئنگ ریزارٹس کے امکانات کی دریافت کا جائزہ لے رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان

153
‏کربلامیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں موسم سرما کی سیاحت اور سکیئنگ ریزارٹس کے امکانات کی دریافت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پہلی مرتبہ دیو سائی کے برف پوش میدانوں کو سکیئنگ کے ذریعے عبور کیاجا رہا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں دیوسائی کے برف زاروں کی ہموار چٹانوں پر موسم سرما میں کی جانے والی پہلی سکیئنگ کے دلکش مناظر بھی شیئر کئے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں سیاحت کے فروغ اور سیاحت کے ذریعے معیشت کو اٹھانے کے منصوبوں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

جبکہ حکومت نے ملک میں نئے سیاحتی مقامات کی دریافت اور ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ وزیرا عظم قبل ازیں بھی وادی کمراٹ ، سکرو، ہنزہ سمیت ملک کے مختلف دلکش قدرتی سیاحتی مقامات کی تصاویر اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر شیئر کرتے رہے ہیں۔