ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی

143
OCAC
OCAC

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی اے سی اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ(جولائی تادسمبر) میں ملک میں 7.68 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 9.03 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبر میں ملک میں 1.24 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو نومبر کے مقابلہ میں 10 فیصد کم ہے۔ نومبر میں 1.37 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبر2022کےمقابلہ میں دسمبر 2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصدکی کمی ہوئی ۔

دسمبر 2022 میں ملک میں 1.33 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبرمیں 2023 میں کم ہو کر 1.24 ملین ٹن ہو گئی۔ اعدادوشمار کےمطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں 3.57 ملین ٹن پٹرول ، 3.16 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.56 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6ماہ میں پی ایس او کے 3.85 ملین ٹن ، اٹک پٹرولیم کے 0.78 ملین ٹن اور حسکول کے 0.20 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی۔