عالمی تجارتی نمائش سیال کینیڈا میں شرکت کے لئے5جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ کینیڈا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش’’سیال کینیڈا‘‘ میں شرکت کے لئے5جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3 روزہ عالمی نمائش کینیڈا کے شہر مونٹریال میں15سے17مئی 2024تک منعقد ہو گی جس میں بیوریجز ، ڈیری مصنوعات ، چاکلیٹ ، سویٹ سنیکس ، سی فوڈ …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ کینیڈا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش’’سیال کینیڈا‘‘ میں شرکت کے لئے5جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3 روزہ عالمی نمائش کینیڈا کے شہر مونٹریال میں15سے17مئی 2024تک منعقد ہو گی جس میں بیوریجز ، ڈیری مصنوعات ، چاکلیٹ ، سویٹ سنیکس ، سی فوڈ مصنوعات ، تازہ پھل ، سبزیاں ، خشک میوہ جات ، بیکری پروڈکٹس ، تیل ، دالیں ،جانوروں کا کھانا ، دلیہ اور فروزن فوڈ سمیت پاکستان میں تیار کی جانے والی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔

مذکورہ اشیاکے برآمد کنندگان نمائش میں شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں