یومِ عاشورہ پر ہم امن، محبت، انصاف، اور عدل کی تعلیمات کو اپنے معاشرے میں فروغ دیں، ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی

یومِ عاشورہ امن، محبت اور انصاف کا پیغام دیتا ہے، غزالہ گولہ

کوئٹہ۔ 26 جون (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا ہےکہ یومِ عاشورہ کے موقع پر ہمیں چاہیے کہ ہم امن، محبت، انصاف، اور عدل کی تعلیمات کو اپنے معاشرے میں فروغ دیں،عاشورہ اسلامی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔

یہ دن ہمیں خاص طور پر حضرت امام حسین اور اُن کے ساتھیوں کی کربلا میں شہادت کی یاد دلاتا ہے۔جمعہ کو اپنے پیغام میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے مسلمانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ امام حسین کی قربانی اور حق و صداقت کی راہ میں ان کی ثابت قدمی کو یاد کریں اور ان سے سبق حاصل کریں،ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا کہ یومِ عاشورہ کے موقع پر ہمیں چاہیے کہ ہم امن، محبت، انصاف، اور عدل کی تعلیمات کو اپنے معاشرے میں فروغ دیں۔ انھوں نے کہا کہ امام حسین کی قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ حق پرستی، انصاف اور عدل کے اصولوں پر ہر حال میں قائم رہنا چاہیے، چاہے اس کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔ ان اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم ایک بہتر، انصاف پسند، حق پرست اور پُرامن معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں