ملک میں ڈیزل انجنوں کی پیداوارمیں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ

46
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):ملک میں ڈیزل انجنوں کی پیداوارمیں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں ڈیزل انجنوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر19.14 فیصد اورمارچ میں ماہانہ بنیادوں پر117.19 فیصدکااضافہ ہواہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ملک میں 1,251000 یونٹس ڈیزل انجنوں کی پیداوارہوئی، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.14 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1,050 000 یونٹس ڈیزل انجنوں کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔ مارچ 2021 میں ملک میں 64 ہزاریونٹس ڈیزل انجنوں کی پیداوارحاصل ہوئی، گزشتہ سال مارچ میں ملک میں ایک لاکھ 39 ہزاریونٹس ڈیزل انجنوں کی پیدوارحاصل ہوئی تھی، واضح رہے کہ جاری مالی سال میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 8.99 فیصداضافہ ہواہے۔