ملک میں کاروباری و صنعتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ہارون اختر خان

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی کے دوران ٹیکس محصولات میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس سے قومی معیشت کے فروغ اور ترقی کی عکاسی ہوتی ہے۔ وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کاروباری و صنعتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ چار سال کے …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی کے دوران ٹیکس محصولات میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس سے قومی معیشت کے فروغ اور ترقی کی عکاسی ہوتی ہے۔ وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کاروباری و صنعتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ چار سال کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں 3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو 9.5 فیصد سے بڑھ کر 12.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی مسائل کے خاتمہ، امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور کاروبار دوست حکومتی پالیسیوں کے نتیجہ میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوا ہے جو قومی معیشت کی ترقی کی عکاسی کرتی ہیں۔