ٹی آئی پی کالونی کے قریب ٹریفک حادثہ، دو موٹرسائیکل سوار زخمی

ہری پور میں ٹی آئی پی کالونی کے قریب موٹرسائیکل اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے

ہری پور۔ 24 جون (اے پی پی):ہری پور میں ٹی آئی پی کالونی کے قریب موٹرسائیکل اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

بدھ کو ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کی شناخت رجب اور عمران ساکنان پنڈ منیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔