ملک میں کاروں کی تیاری اورفروخت میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں میں ملک میں مختلف ماڈل کی کاروں کی تیاری اورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔آل پاکستان آٹوموٹیومنیوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک کے عرصہ میںملک میں مجموعی طورپر145854یونٹس گاڑیاں تیاراورایک لاکھ 42 ہزار 383 کی فروخت ریکارڈ کی گئی ، جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک ایک لاکھ 24 ہزار923 یونٹس گاڑیاں تیاراورایک لاکھ 21 ہزار276 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔صرف فروری کے مہینے میں ملک میں 17633یونٹ گاڑیاں تیاراور19027کی فروخت ہوئی ہے۔